How To Earn Youtube
یوٹیوب چینل ایس ای او (SEO ) کیسے کریں۔ پارٹ ون آپ نے چینل بنایا، ویڈیوز اپلوڈ کیں، لیکن ویو نہیں آرہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ جس موضوع پر آپ نے ویڈیو بنائی ہے اس موضوع پر اور بھی بہت سارے لوگ ویڈیوز بناتے ہیں۔ جو ٹائٹل آپ نے لکھا ہے وہی ٹائٹل اور بھی بہت سارے لوگ لکھ رہے ہیں۔ تو اس صورت حال میں آپ اپنی ویڈیو کو یوٹیوب سرچ میں صرف اچھی ایس ای او (SEO) کے ذریعے ہی اوپر لا سکتے ہیں۔ یوٹیوب ایس ای او کیا ہے؟ یوٹیوب ایس ای او (SEO) وہ عمل ہے جس کے ذریعے آپ اپنی ویڈیوز کی اصلاح کرکے سرچ رزلٹ میں اوپر لا سکتے ہیں۔ کیونکہ لوگ الفاظ کے ذریعے ہی سرچ کرتے ہیں، آپ نے الفاظ کی تحقیق کرکے انہیں اپنی ویڈیوز کے ٹائٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگز میں استعمال کرنا ہے۔ صرف الفاظ کو استعمال نہیں کرنا بلکہ انہیں موضوعات پر ویڈیوز بھی بنانی ہیں۔ یوٹیوب ویڈیوز کو کیسے رینک دیتا ہے؟۔ یوٹیوب اپنے سرچ رزلٹ میں ویڈیوز کو رینک دینے کے لیے اپنا الگوریتھم استعمال کرتا ہے۔ جس میں وہ ویڈیو کے ٹائٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگز میں استعمال ہونے والے الفاظ کو دیکھتا ہے۔ اسی طرح یہ سمجھنے کے لیے کہ ویڈیو کتنی اچھ...