How To Earn Youtube
یوٹیوب چینل ایس ای او (SEO ) کیسے کریں۔
پارٹ ون
آپ نے چینل بنایا، ویڈیوز اپلوڈ کیں، لیکن ویو نہیں آرہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ جس موضوع پر آپ نے ویڈیو بنائی ہے اس موضوع پر اور بھی بہت سارے لوگ ویڈیوز بناتے ہیں۔ جو ٹائٹل آپ نے لکھا ہے وہی ٹائٹل اور بھی بہت سارے لوگ لکھ رہے ہیں۔ تو اس صورت حال میں آپ اپنی ویڈیو کو یوٹیوب سرچ میں صرف اچھی ایس ای او (SEO) کے ذریعے ہی اوپر لا سکتے ہیں۔
یوٹیوب ایس ای او کیا ہے؟
یوٹیوب ایس ای او (SEO) وہ عمل ہے جس کے ذریعے آپ اپنی ویڈیوز کی اصلاح کرکے سرچ رزلٹ میں اوپر لا سکتے ہیں۔ کیونکہ لوگ الفاظ کے ذریعے ہی سرچ کرتے ہیں، آپ نے الفاظ کی تحقیق کرکے انہیں اپنی ویڈیوز کے ٹائٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگز میں استعمال کرنا ہے۔ صرف الفاظ کو استعمال نہیں کرنا بلکہ انہیں موضوعات پر ویڈیوز بھی بنانی ہیں۔
یوٹیوب ویڈیوز کو کیسے رینک دیتا ہے؟۔
یوٹیوب اپنے سرچ رزلٹ میں ویڈیوز کو رینک دینے کے لیے اپنا الگوریتھم استعمال کرتا ہے۔ جس میں وہ ویڈیو کے ٹائٹل، ڈسکرپشن اور ٹیگز میں استعمال ہونے والے الفاظ کو دیکھتا ہے۔ اسی طرح یہ سمجھنے کے لیے کہ ویڈیو کتنی اچھی ہے یوٹیوب الگوریتھم ویڈیو کا واچ ٹائم، ویوز کی تعداد ، لائیک اور کمنٹس کا جائزہ لیتا ہے اور اندازہ لگاتا ہے کہ یہ ویڈیو کتنی اہم اور اچھی ہے، چنانچہ اسی جائزے کے نتیجے میں وہ اس ویڈیو کو ایک رینک دیتا ہے کہ اسے پہلے نمبر پر ہونا چاہیے یا دوسرے پر یا تیسرے پر۔
یوٹیوب ہر چینل کی سابقہ ہسٹری کو بھی رینکنگ دیتے وقت دیکھتا ہے۔ لیکن یوٹیوب ایس ای او کے لحاظ سے سب چینل کو ایک ہی طرح دیکھتا ہے۔
ضروری نکات جن کا آپ نے خیال رکھنا ہے:
١۔ مقبول موضوعات پر ویڈیو بنائیں۔
یہ آپ کو کیسے پتا چلے گا کہ لوگ کیا تلاش کر رہے؟ اس طریقہ کا نہایت ہی آسان ہے۔
ایک طریقہ یہ ہے کہ:
آپ نے جس موضوع پر ویڈیو بنانی ہے اس کے کچھ الفاظ یوٹیوب سرچ میں لکھیں، اور پھر دیکھیں یوٹیوب کیا دکھاتا ہے، اس موضوع پر جو الفاظ زیادہ سرچ کیے جاتے ہیں وہ سب سے اوپر نظر آئیں گے۔ آپ ان الفاظ کو اپنے پاس محفوظ کر لیں اور پھر اسی موضوع پر ویڈیو بنا کر انہیں الفاظ کو ویڈیو کا ٹائٹل بنائیں، انہیں الفاظ کے ٹیگز اور ڈسکرپشن لکھیں۔
میں نے یوٹیوب سرچ میں لفظ ” عمرہ” لکھاتو یوٹیوب بتا رہا ہے کہ لوگ عمرہ کرنے کا طریقہ سرچ کر رہے ہیں۔ لہذا میں نے عمرہ کرنے کا طریقہ پر ویڈیو بنائی جسے 20 لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
میں نے ٹائٹل میں وہی الفاظ لکھے ہیں جنہیں لوگ سرچ کر رہے ہیں۔ اسی طرح ڈسکرپشن اور ٹیگز میں بھی انہیں الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ:
آپ اسی موضوعات کی ویڈیوز بنانے والے بڑے چینلز پر جائیں، ان کی ٹاپ ویڈیوز کو دیکھیں کہ انہوں نے کن الفاظ پر مبنی ٹائٹل اور ویڈیوز بنائی ہیں، آپ بھی انہیں الفاظ کا انتخاب کریں اور ویڈیوز بنائیں۔
مزید ہم اگلی ٹویٹ میں ڈسکس کریں گے
اگر آپ کو یہ معلومات مفید لگی ہیں تو ریٹویٹ کریں کوئی سوال ہو تو کمنٹ کریں آن لائن ارننگ سے متعلق نئی اپڈیٹس کیلئے میرا اکاؤنٹ فالو کرکے نوٹیفکیشن آن کرلیں تاکہ آپ کو ہر ٹویٹ بروقت مل سکے۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں